شنگ ڈاؤ،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چین کے دوجنگی طیاروں نے بحیرہ مشرقی چین میں امریکہ کے بحری نگرانی کے جہاز کو روک لیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے دوجنگی طیاروں نے چینی شہر شنگ ڈاؤ سے148کلومیٹر کے فاصلے 80ناٹیکل میل پر بحیرہ مشرقی چین میں امریکہ کے بحری نگرانی کے جہاز کو روک لیا۔ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ چین کے جے ٹن جنگی طیارے جاسوس طیارےEP-3 کے انتہائی قریب آئے جس کا مقصد امریکی جہاز کی سمت تبدیل کرنا تھا۔